لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس اوکاڑہ نے خواجہ سرا بارش علی پر تشدد اور اغواء کے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان فیاض الحسین، اویس اور ناظم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی بصیرپور سرکل کی نگرانی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے قلیل وقت میں ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لیاترجمان اوکاڑہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش بارش علی کو اغواء اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ نقدی، سونا اور موبائل فون چھیننے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مقدمے میں مزید قانونی تقاضے پورے کرنے کا عمل تیز کر دیا ہیترجمان اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرارِ واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔