غریب شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل، 3ملزم گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے اڈا کمیر پر غریب شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،ڈی پی او ساہیوال کے نوٹس پر مقدمہ درج کرکے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ فروٹ فروش محمد یوسف عرف ججی اپنی ریڑھی پر موجود تھا کہ ملزموں ارمان ضیا ،عدنان ضیا، عدیل علی اورذوالفقار وغیرہ8جبکہ درجن بھر نامعلوم ملزم حملہ آور ہوئے اور بھرے بازار میں محمدیوسف پر تشدد کیا اور اغوا کرکے امان آ کے ڈیرے پر لے گئے ، جہاں ہاتھ پا ئوں باندھ کر برہنہ کرکے تشدد کرکے ویڈیو بنائی اورسوشل میڈیاپر وائرل کردی تھی۔