3سالہ خدیجہ دکان سے چیز لینے گئی تھی ،والدین نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں 3 سالہ بچی کے مبینہ اغواء کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو دو گھنٹوں کے اندر بحفاظت تلاش کر لیا۔ والدین کی جانب سے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد ایس ایچ او لیاقت آباد نے فوری طور پر ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن شروع کیاایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی نے واقعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او کو خصوصی ٹاسک سونپا، جس کے بعد سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیاسی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 سالہ خدیجہ گھر سے قریبی دکان سے چیز لینے نکلی تھی تاہم واپسی کا راستہ بھول جانے کے باعث والدین نے اغواء کا شبہ ظاہر کیا۔ پولیس کی موثر حکمتِ عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیابروقت اور موثر کارروائی پر ایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی نے ایس ایچ او لیاقت آباد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔