لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سِول لائنز کی ہدایت پر قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیگڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جوا کھیلنے والا شخص کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کو موبائل میں بیٹ پرو ایپ پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا گیاملزم فرحان مجید کے قبضے سے موبائل فون اور آن لائن جوئے کی رقم برآمد کی گئی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق قمار بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔