خنجر مارکر کزن کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

گھریلو جھگڑیپر ملزم ابوہریرہ نے آصف کے سینے پر خنجر سے وار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو جھگڑے پر کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والاملزم کوگرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا تھا ،خنجر سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا ،ہسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا ،ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔شاہدرہ پولیس نے ملزم کو ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ میں ریڈ کر کے گرفتار کیاایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔