کزن کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کے نوٹس پر پولیس نے فائرنگ کرکے اپنے کزن احمد علی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر واردات کی تھی اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ محمد اختر نے سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کی۔ ایس ایس پی محمد نوید کا کہنا ہے کہ مضبوط چالان تیار کر کے ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔