بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور کے نواحی موضع گوکل والا میں مغویہ کے سسراوردیوروں نے فائرنگ کرکے مبینہ ملزم کوزخمی کردیا،چھری سے کان بھی کاٹ دئیے۔ الیاس کی بہو ’’ن‘‘کے اغواکامقدمہ تھانہ منڈی احمدآبادمیں درج ہواتھا جس میں ملزم لیاقت عبوری ضمانت پرتھا، وقوعہ کے روزلیاقت گوکل والاآگیااورتاریخ پیشی پر جانے سے قبل نمازفجرپڑھ کرمسجدسے نکلاہی تھا کہ الیاس نے بیٹو ں عمران واکرام اورطارق جھجھ سمیت چارساتھیوں کے ہمراہ ہلہ بولنے کے بعد اس پرسیدھی فائرنگ کی جس سے گولی لیاقت کے بائیں ٹخنے سے پارہوگئی اوروہ گرگیا جس پر ملزموں نے چھریوں سے اسکے دونوں کان کاٹ دئیے۔اہل دیہہ کے جمع ہونے پرملزم فرارہوگئے مضروب کو ہسپتال پہنچادیاگیا بصیرپورپولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔