وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے آج پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع  کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکا پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اسرائیل امریکا تنازع پر تفصیلی مشاورت ہو گی جبکہ ایران کی سفارتی حمایت اور دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان  ہے۔اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔