اِن کیمرہ اجلاس میں عسکری قیادت موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کریگی ، تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ پالیسی بنائی جائیگی
اجلاس کے دوران غیر متعلقہ افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند ہوگا‘ریڈ زون کو ایف سی کے سپرد کر دیا گیا‘ اجلاس میں مہمان لانے کی ممانعت ہوگی
اسلام آباد(آئی ا ین پی‘آن لائن ) ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف کی سپیکر قومی اسمبلی کو ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی،اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس آج سہ پہر ڈیڑھ قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا ۔اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان اور متعلقہ اراکین کابینہ شرکت کریں گے جبکہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہونگے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کیمرا اجلاس میں قومی سلامتی کے موجودہ حالات پر بریفنگ دی جائے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ پالیسی بنائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔دریں اثناء قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے موقع پر وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ریڈ زون، پارلیمنٹ ہائوس میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ غیر متعلقہ افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند ہوگا۔ریڈ زون کو ایف سی کے سپرد کر دیا گیا ۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مہمان لانے کی ممانعت ہوگی، پریس گیلری سمیت تمام گیلریاں مقفل ہونگی۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت کا فیصلہ کر لیا،پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پی اے سی چیئرمین جنید اکبر سمیت اراکین کی اکثریت نے اجلاس میں شرکت کرنے کی تائید کی۔پی ٹی آئی کے زرائع کے مطابق سوموار کو پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کا اپوزیشن لابی میں اجلاس منعقد ہوا جلاس میں پارلیمانی سیکورٹی کمیٹی میں شرکت کے حوالہ سے غور کیا گیاذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے شرکت پر زور دیا ہے، زرائع کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اجلاس میں شرکت کی بھرپور حمایت کی