اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی اور کل نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلی عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی ۔ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔ذرائع کے مطابق پی ایم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ۔