اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20 واں اجلاس ہوگا, اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر بحث ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج 29 ستمبر (پیر کو)سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 29 ستمبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20 واں اجلاس ہوگا۔اجلاس میں اہم قانون سازی سمیت اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر بحث ہوگی ۔دریں اثناصدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس بھی کل( منگل )سہ پہر 4بجے طلب کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینٹ کا اجلاس 30ستمبر بروز منگل سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہا ئوس میں منعقد ہوگا ۔صدر مملکت نیسینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کی شق 1کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔