ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے امریکی طیاروں نے بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی بی-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے مشن کے دوران بھارت کی فضائی حدود استعمال کیں، جس سے جنوبی ایشیا کو ممکنہ طور پر ایک نئے جنگی دلدل میں دھکیلے جانے کا خدشہ بڑھ گیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گوام میں واقع امریکی اڈے سے اڑان بھرنے والے یہ بمبار طیارے انڈمان سی کے راستے بھارت کے وسطی علاقوں بالخصوص مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا کے اوپر سے گزرے اور بحیرہ عرب کے ذریعے ایرانی سرحد کی جانب بڑھے۔ اس فضائی راہداری کو استعمال کرتے ہوئے طیاروں نے ایران میں واقع حساس ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔