راولپنڈی( آن لائن )پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی،بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لئے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔ ائرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔