بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں 24جولائی تک توسیع

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں 24 جولائی تک توسیع کردی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  کے جاری کردی نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں  پر پابندی 16 جون شام 5 بج کر 50 منٹ سے 24 جولائی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک عائد رہے گی۔