فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائن کو طویل راستے اختیار کرنے پر مجبورکردیا‘ نقصان کی تلافی کے لئے حکومت کو خط لکھ دیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث 4 ہزارکروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوگیا۔بھارتی میڈیا نے معرکہ حق میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد اب 4 ہزار کروڑ روپے نقصانات کا اعتراف کرلیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے نقصانات کے باعث ائیر انڈیا نے بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ مانگ لیے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرانڈیا نے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے حکومت سے رجوع کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن سندور میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائن کو طویل راستے اختیار کرنے پر مجبورکیا۔پاکستانی فضائی حدودکی بندش، ائیرانڈیا نے نقصان کی تلافی کیلئے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا