اسلام آباد (آئی این پی )افغان فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے کلیئرنس ضروری قرار دی گئی ہے، کئی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود میں انتظار کرنا پڑ گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی پروازوں کو کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن استعمال کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا لازم ہے۔افغانستان کے اس عمل کی وجہ سے بیشتر بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں کچھ دیر کیلئے رکنا پڑ رہا ہے، یہ پروازیں اجازت ملنے پر افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہو سکتی ہیں