اتروڑ شاہی باغ کی جھیل میں گنجائش سے زیادہ افراد کے باعث کشتی توازن بگڑنے سے الٹ گئی ،فیملی کاتعلق شیرگڑھ سے ،2کو بچالیا گیا
کشتی میں حفاظتی جیکٹس موجود نہیں تھیں،عینی شاہدین، ضلعی انتظامیہ نے جھیل میں کشتی رانی پر عارضی پابندی عائد کر دی، واقعہ کی تحقیقات کا آغاز
سوات (آئی این پی )سوات کے سیاحتی علاقے اتروڑ شاہی باغ کی جھیل میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاح نے کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کیا تھا، جس کے باعث کشتی توازن بگڑنے سے الٹ گئی۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے ہے۔ جھیل سے 9 لاشیں نکال لی گئی ہیں ، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے جھیل میں کشتی رانی پر عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں حفاظتی جیکٹس موجود نہیں تھیں جبکہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔