حادثے کا شکار کوچ کوئٹہ سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں
لسبیلہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ایک پولیس اہلکار ز خمی بھی ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل اور سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔حادثے کا شکار کوچ کوئٹہ سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں، جاں بحق و زخمی پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے بیلہ جارہے تھے