اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ امیر العظیم ایک صاحبِ بصیرت سیاست دان تھے جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں ملک اور قوم کی خدمت کے لیے گراں قدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور انہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔شہباز شریف نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امیر العظیم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور وہ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔