فیکٹری ایریا پولیس نے 21 سال سے روپوش اشتہاری گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس نے 21 سال سے روپوش چیک ڈس آنر کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق شہری نے ملزم کی عدم گرفتاری پر ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں درخواست دی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو ملزم کی گرفتاری کاٹاسک سونپا  گزشتہ روز پولیس ٹیم نے 1کروڑ 85 لاکھ روپے کے ملزم کو قلیل مدت میں گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم یونس جاویدعرصہ دراز سے مختلف اضلاع میں روپوش رہا گرفتار ملزم نے پراپرٹی کے لین دین میں شہری سے رقم ہتھیائی تھی