چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزمان ای پولیس ایپ سے ریکارڈ چیکنگ پر پکڑے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق اہلکاروں نے کرائم ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی چیکنگ کے دوران دونوں ملزمان کو شک کی بنیاد پر روکا اور ای پولیس ایپ کے ذریعے ریکارڈ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ تصور اور ریاض تھانہ غالب مارکیٹ اور تھانہ ڈیفنس اے کو چوری کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ دونوں ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ آٹھ سال سے روپوش تھے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ جنوبی کینٹ اور تھانہ ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے کرائم ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔