6 سال سے روپوش اشتہاری گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) مستی گیٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 6 سال سے روپوش اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ایک معصوم شہری سے رقم ہڑپ کرنے کے بعد بوگس چیک دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصے سے روپوش تھاایس ایچ او مستی گیٹ نجم عباسی کے مطابق ملزم فاضل کے خلاف 6 سال قبل تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم وہ قانون کی گرفت سے بچتا رہا۔ پولیس نے مسلسل محنت اور جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کے دوران اسے گرفتار کر لیاگرفتار اشتہاری کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ نجم عباسی اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا اور اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔