ای پولیس ایپ سے شناخت، بہاولنگر اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب ملزم لاہور سے پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایات پر مجاہد سکواڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ مجاہد سکواڈ نے دورانِ چیکنگ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو ای پولیس ایپ پر چیک کیا گیا تو وہ چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری نکلے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مبشر اور خلیل کے نام سے ہوئی، جو بہاولنگر اور اوکاڑہ پولیس کو مختلف چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 6 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ اور سندر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ بین الاضلاعی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔