لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفٰی ٹاؤن پولیس نے ناجائز اسلحہ اور شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق مصطفٰی ٹاؤن پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران شراب نوشی کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم قاسم علی کو گرفتار کر کے اس سے دو عدد رائفل 30 بور و گولیاں اور شراب کی بوتلیں برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا