ناجائز اسلحہ بر آمد ہونے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ

قصور (خصوصی رپورٹ) پولیس نے ناجائز اسلحہ بر آمد ہونے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ صدر پتوکی میں تعینات سب انسپکٹر محمد ریاض نے مقدمہ درج کرایا کہ چک نمبر 8 حسین خانوالہ کے رہائشی محمد عظیم ولد منظور احمد آرائیں سے 30 بور پسٹل اور 12 بور بندوق بر آمد ہوئی ہے۔