قصور(خصوصی رپورٹ)ناجائز پسٹل اپنے قبضہ میں رکھنے والے شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر پھول نگر میں تعینات سب انسپکٹر محمداسلم نے مقدمہ درج کروایا کہ اعظم آباد کالونی میں کارروائی کے دوران ساکن مکان 589، E1 بلاک جوہر ٹائون لاہور کے رہائشی فاروق عبد آ ولد محمد عبد آ آرائیں نے اپنے قبضہ میں پسٹل 30بور رکھ کر ارتکاب جرم کیا ہے۔جس پر تھانہ صدر پھول نگر نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔