راولپنڈی (آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ماجد حسین گادھی نے تھانہ چونترہ کے مشہور ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے قتل میں نامزد 4 ملزمان کو 5/5 مرتبہ موت کی سزا سنانے کے ساتھ1ملزم کو 5 مرتبہ عمر قید کی سزا سنادی ہے عدالت نے پانچوں ملزمان کو 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ عدالت نے ہر ملزم کو مقتولین کے ورثا کو 1 لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ ملزمان کی اپیل پر ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت مقدمہ کی از سر نو سماعت کے بعد جاری کیا۔ عدالت نے ازسرِ نو سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کے سابقہ فیصلے کو بحال رکھتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کی موت واقع ہونے تک انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے‘ تھانہ چونترہ پولیس نے 25 جولائی 2020 کو نذر عباس سکنہ میال کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ7 اے ٹی اے کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 302 ،324، 449،145 اور 149کے تحت درج مقدمہ نمبر 247 درج کیا تھاجس میں ملک رب نواز اس کے 2 بیٹوں اوربھائی سمیت 25 افراد کو نامزد کیا گیا تھا