اندھا دھندد واردتیں شہری بے بس

ڈکیتی کی وارداتیں،شہری عدم تحفظ کا شکار، مغل پورہ اور انارکلی سے گاڑیاں، برکی اچھرہ اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاون میں وقاص سے 4لاکھ 57ہزار روپے اور موبا?ل فون,سبزہ زار میں نثار سے 4لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون, غازی آباد میں کاشف سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,لوہاری گیٹ میں رضا سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، ٹاون شپ میں احسان سے 3لاکھ55ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ مغل پورہ اور انارکلی سے گاڑیاں جبکہ برکی اچھرہ اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔