لاہور:چوری کی 37 ہزار واردتیں

 دو ہزار سے زائد نقب زنی مقدمات،کینٹ اور ماڈل ٹائون ڈویژن وارداتوں میں سر فہرست
لاہور( کرائم رپورٹر) رواں سال چوری کی 37ہزار کے قریب وارداتیں ہوئیں جبکہ نقب زنی کے 2ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران چوری کے 36 ہزار 904 جبکہ نقب زنی کے 2107 مقدمات درج کیے گئے۔ چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 8772 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، ماڈل ٹائون ڈویژن 8522 وارداتوں کے ساتھ دوسرے اور صدر ڈویژن 7462 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سٹی ڈویژن میں 5122، اقبال ٹائون ڈویژن میں 4370 اور سول لائنز ڈویژن میں 2656 چوری کے مقدمات درج کیے گئے۔نقب زنی کی وارداتوں میں بھی کینٹ ڈویژن 620 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ ماڈل ٹائون ڈویژن میں 482، صدر ڈویژن میں 378، سٹی ڈویژن میں 248، اقبال ٹائون ڈویژن میں 237 اور سول لائنز ڈویژن میں 142 نقب زنی کے مقدمات رپورٹ ہوئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی ناکامی کے باعث وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کو فوری طور پر مئوثر اقدامات کرنے چاہییں۔