شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،پولیس مقدمات تک محدود
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مغل پورہ میں فیاض سے1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون, لاری اڈ میں صابر سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون,ٹبی سٹی میں لیاقت سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون,ریس کورس میں انجم سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون, شاہدرہ میں غفور سے1 لاکھ 40ہزار روپے موبا?ل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھاونی اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ لیاقت ?باد ہنجروال اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔