اندھا دھندد واردتیں شہری بے بس

شہریوں سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،پولیس مقدمات تک محدود،شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے،اعلی افسران سے ایکشن کا مطالبہ
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی میں یاسین سے 3لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون, راوی روڈ میں بشارت سے 3لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی اباد میں شبیر سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں ارشد سے 3لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ قلعہ گجر سنگھ اور گارڈن ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ فیصل ٹاؤن اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔