اندھا دھند واردتیں شہری بے بس

 چوری و ڈکیتی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں زاہد سے 1 لاکھ70ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں مصطفی سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں دانش سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں وقاص سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں ماجد سے1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.گرین ٹاون اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ نولکھا کاہنہ اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔