واردتیں بھانجے کا ماموں کے گھر ڈاکا

 مرکزی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی ، اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا
لاہور(کرائم رپورٹر)متعدد وارداتوں میں شہری جگہ جگہ لٹتے رہے ،لاہور کے علاقے شالیمار میں بھانجے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ماموں کے گھر ڈکیتی کی واردات کر ڈالی۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا۔ملزمان گھر سے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ واردات کے بعد ڈاکوؤں کے فرار ہونے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اور متعدد لوکل کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گلبرگ کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تفتیش بھانجے نے واردات کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری کا اعتراف بھی کر لیاپولیس نے گرفتار ملزمان زرگم، حیدر اور عمار کے قبضے سے لوٹا گیا سونا، نقدی رقم، پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق جوہر ٹاون میں عمر سے 4لاکھ روپے اور موبا?ل فون،گلشن راوی میں حشمت سے 3لاکھ80ہزار روپے اور موبائل فون,مزنگ میں سراج دین سے 3لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں نصرت سے 3 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،نصیرآباد میں عفیف سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔لٹن روڈ اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ شمالی چھاونی ماڈل ٹاون اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔