نیلی بار چوک میں38سالہ وزیر علی کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑگیا،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ، بجلی کی تاریں بارشی پانی میں گر گئیں۔بارشی پانی میں کرنٹ آنے سے شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نیلی بار چوک سے گزرنے والے38سالہ وزیر علی کوکرنٹ لگا،وزیر علی کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑگیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی