بادامی باغ : کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ لوہے والی پولی کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہے  مذکورہ شخص کو کرنٹ پانی والی موٹر سے لگا، کرنٹ لگنے سے مزکورہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیاجاں بحق ہونے والے شخص کی پہچان نامعلوم ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی