شیخوپورہ ؛ ملزمان کی فائرنگ ، سی سی ڈی کانسٹیبل شہید

 ملزمان نے کانسٹیبل ساغر نشان کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی ،شدید زخمی ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے
 لاہور(کرائم رپورٹر)شیخوپورہ میں ریکی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے کانسٹیبل ساغر نشان شہید ہو گئے۔ ملزمان نے کانسٹیبل ساغر نشان کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔