نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ہیڈ کانسٹیبل شہید

چوہنگ میں سفاری پارک کے قریب ہیڈ کانسٹیبل قربان علی کو نشانہ بنایا گیا ، ملزم موٹر سائیکل بھی لے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ چوہنگ میں سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل قربان علی کو شدید زخمی کر دیا جس کے باعث ہیڈ کانسٹیبل قربان علی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہیڈ کانسٹیبل تھا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا،سفاری روڈ رائیونڈ کے علاقہ میں ہیڈ کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے شہید کرنے کا واقعہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمز تشکیل دے دی گئیں،مقتول ہیڈ کانسٹیبل قربان علی پی آر او برانچ دفتر ڈی آئی جی آپریشنز لاہورآفس تعینات تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق قربان علی ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ملزمان سنگین واردات کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کی 125موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے،فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوعہ کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے،قربان علی کو شہید کرنیوالے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔