اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے کراچی میں فاسٹ ٹریک پروجیکٹس اینڈ لاجسٹکس کو پانچ سال کیلئے کسٹمز پورٹ قرار دے دیا ہے۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 9 کی شق (الف) اور دفعہ 10 کی شقوں (الف) اور(ب) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے، 13 نومبر 2020 کے ایس آر او نمبر 1216(I)/2020 کو منسوخ کرتے ہوئے کراچی میں واقع میسرز فاسٹ ٹریک پروجیکٹس اینڈ لاجسٹکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو کسٹمز پورٹ قرار دے دیا ہے۔ یہ کسٹمز پورٹ دس ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے