سی سی ڈی کے لیے انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے کرائم فائٹر افسران کا انتخاب
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ورکنگ کے لئے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹی او آرز اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے آرڈیننس کی منظوری کے بعد ادارے کے اغراض و مقاصد، اہداف بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سی سی ڈی کے لیے انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے کرائم فائٹر افسران کا انتخاب کیا گیا ہے اور سنگین جرائم میں ملوث کریمنلز کا سدباب کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن کامیابی کے لئے مکمل پرامید ہیں۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز سی سی ڈی کو ابتدائی طور پر مطلوبہ ہیومن ریسورس، دفاتر، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس فراہم کر رہے ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لئے فنڈز منظور اور 4 ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا پراسس بھی مرحلہ وار جاری ہے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لئے ٹرانسپورٹ، فرنیچر اور لاجسٹکس کی خریداری کا عمل بھی جلد شروع ہو گا۔ سی سی ڈی کے اپنے تھانوں کی بلڈنگز کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔