غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی پیش رفت، این ایل سی، ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے جوائنٹ ونچر کی منظوری

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ کمپٹیشن کمیشن نے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے جوائنٹ ونچر کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق جوائنٹ ونجر میں این ایل سی کے 60فیصد اور ڈی پی ورلڈ کے 40فیصد شیئرز ہوں گے، جوائنٹ ونچر پاکستان کے روڈ فریٹ لاجسٹکس کو جدید بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا۔