تجارت میں سہولت کیلئے اضاخیل ڈرائی پورٹ پر نئی کسٹمز لیبارٹری قائم

پہلے  اشیا ء کے نمونے جانچنے کیلئے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کی لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے تھے
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کسٹمز نے تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اضاخیل ڈرائی پورٹ پر ایک نئی کسٹمز لیبارٹری قائم کر دی ہے۔نئی لیبارٹری کپڑوں، پلاسٹک اور پلاسٹک سے بنی مصنوعات، خوردنی اشیا اور رنگوں کو جانچنے کے لیے بنیادی آلات سے لیس ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ان اشیا کے نمونے جانچنے کے لیے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کی لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے تھے جس میں کئی دن لگ جاتے تھے اور اخراجات میں اضافہ ہو جاتا تھا۔ اب تقریبا 80 فیصد نمونوں کی جانچ مقامی لیبارٹری میں ہی کی جائے گی۔اضاخیل میں کسٹمز لیبارٹری کے قیام سے درآمد کنندگان کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے