کسٹمز آپریشنز کا فعال ہونا ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کے نئے مرحلے کا آغاز ہے
بیجنگ(یواین پی)ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا باضابطہ آغاز ہو ا۔ جمعرات کے روز اطلاعات کے مطابق درآمد پر محصول کی فہرست، اشیاء کی نقل و حمل پر ٹیکس کی پالیسیاں، ممنوعہ اور محدود اشیاء کی فہرست، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی گھریلو فروخت پر ڈیوٹی سے استثنیٰ کی پالیسی، کسٹمز نگرانی کے ضوابط اور دیگر کسٹمز آپریشنز کی مناسبت سے پالیسیوں اور معاون دستاویزات کو ایک ساتھ نافذ کیا گیا ہے