ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن نے پنجاب کو ڈبو دیا : ندیم افضل چن کا مریم نواز کی تقریر پر ردِعمل

اسلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی تقریر پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے کہ مظفر آباد جلسے میں مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگائے۔ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن نے پنجاب کو ڈبو دیا ہے، آج پنجاب کی حالت چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ ستھرا پنجاب صرف ایک نعرہ تھا، حقیقت کچھ اور ہے