مسلم لیگ ن بلاول بھٹو کی وجہ سے اقتدار میں ہے: ندیم افضل چن

پیپلزپارٹی نے جس دن کندھا ہٹا لیا یہ لوگ زمین پرآجائیں گے:سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی
لاہور( آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے مسلم لیگ (ن)بلاول بھٹو زرداری کی وجہ سے ہی اقتدار میں ہے جس دن پیپلز پارٹی نے کندھا ہٹا لیا یہ لوگ زمین پر آجائیں گے، لگتا ہے پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کرکے وزیراعظم سے انتقام لینا چاہتی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کے پیچھے پڑ گئی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پر عظمی بخاری کا الزام سیاسی بدنیتی ہے،وزیراعظم نے خود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کارکردگی کو سراہا،بلاول بھٹو کو اعلی کمیٹی کی سربراہی دینا وزیراعظم کے اعتماد کی علامت تھی۔