آزاد کشمیر میں مرحلہ وار انتخابات موجودہ حالات میں متوازن فیصلہ ہے‘ سابق صدر آزاد جموں وکشمیر
اسلام آباد(آئی این پی) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود وسیع تر علاقائی جنگ کو روکنے کا واحد قابلِ عمل راستہ سفارت کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قطر، عمان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنی چاہیے تاکہ بحران کا پرامن حل ممکن بنایا جا سکے۔آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے مرحلہ وار انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کو موجودہ حالات میں متوازن اور عملی اقدام قرار دیا۔