جنگ بندی کیلئے امریکہ کے کہنے پر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، سردار مسعود خان

 پاکستان کی سفارتکاری پر اعتماد کیا جارہا ہے، امریکہ، ایران  بہت بڑے تصادم کا خطرہ تھا
اسلام آباد(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے  سابق مستقل مندوب   اور سابق سفیر سردار مسعود خان  نے کہاہ ے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے امریکا کے کہنے پر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا،پاکستان ان 8 ممالک میں شامل تھا جس نے ٹرمپ کو غزہ میں امن کیلئے آمادہ کیا تھا، واشنگٹن میں پاکستان کی سفارتکاری پر اعتماد کیا جارہا ہے، امریکا اور ایران کے درمیان بہت بڑے تصادم کا خطرہ تھا۔ایک انٹرویومیںسردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کا ان مذاکرات میں کردار بہت ہی تعمیری ہوگا کیونکہ ہم یہ جنگ نہیں چاہتے، ایران سے بھی اشارے ملے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر گفتگو کیلئے تیار ہے