تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ توبہ کا دروازہ کھلا ہے‘ نبیوں کے مشن کی تکمیل کرو ‘جنت کے حقدار بن جاؤ مولانا نذرالرحمان

 دوسرے مرحلے کا آغاز امیر جماعت حضرت مولانا نذر الرحمان کی دعا اورحضرت مولانا احمد بٹلہ کے بیان سے  ہوا ‘ اتوارکو اجتماع ختم ہو جائے گا
رائیونڈ( آئی این پی )رائیونڈسالانہ بین الاقوامی عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا امیر جماعت حضرت مولانا نذر الرحمان کی دعا اورحضرت مولانا احمد بٹلہ کے بیان سے آغاز ہوا جبکہ اتوار کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ا ختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا‘مولانا نذرالرحمان نے کہا کہ آؤ توبہ کا دروازہ کھلا ہے نبیوں کے مشن کی تکمیل کرو اور جنت کے حقدار بن جاؤ،دعوت تبلیغ ایک عظیم مشن اور یہ مشن نبیوں اور پیغمبروں کا ہے، ہمارے نبی کی بہتر ین امت ہونے کی قرآن پاک گوہی دیتا ہے،مسلمانوں مرنے سے پہلے قبر کی تیاری کر لو، موت برحق ہے، تبلیغی جماعت خاموش اسلامی انقلا ب ہے، آؤ توبہ کا دروازہ کھلا ہے نبیوں کے مشن کی تکمیل کرو اور جنت کے حقدار بن جاؤ ورنہ قبر کا عذاب بہت طویل ہے،دعوت تبلیغ ایک عظیم ا لشان کام ہے، اللہ کے نبیوں کا طریقہ اور یہ فریضہ اب امت کے سپرد ہے، اجتماع گاہ کی سکیورٹی کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس کی نفری تعینات ہیں،صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاجیاں میں مرکزی کنٹرول روم ہے۔