امریکہ، ایران سفارت کاری ، دنیا کی نظریں نیویارک پر ہیں، سردار مسعود خان

اسلام آباد(آئی این پی) امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کی بحالی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے تمام امیدیں نیویارک مزاکرات سے وابستہ ہیں، جہاں دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ تنازعہ کے فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت کی جانب سے سفارتی رابطوں کی تصدیق کے باوجود کسی حتمی حل پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال، ایران کے منجمد اثاثے، ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں، بحری ناکہ بندی اور جوہری مسئلہ سمیت بات چیت کے لئے بنیادی ایجنڈا بدستور برقرار ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں یہ سوال اہم ہے کہ آیا آبنائے ہرمز کھولنے کا معاملہ پہلے حل ہوگا یا ایران جوہری معاملے پر امریکہ کو مطمئن کرنے کے لیے کوئی مضبوط اور قابلِ اعتماد یقین دہانی کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر اس وقت ثالثی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، تاہم پاکستان بھی سفارتی کوششوں میں فعال طور پر مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیویارک میں سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے