جرم کی سنگینی کے پیش نظر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ
لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد علی اور شفقت عرف بگا کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ ۔جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بینچ نے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ڈی این اے، میڈیکل اور فرانزک شواہد نے ملزمان کے جرم کو بلا شبہ ثابت کر دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرہ خاتون کا بیان نہایت اہم اور قابل اعتماد شہادت ہے جس کی تائید سائنسی شواہد سے بھی ہوتی ہے۔ ڈی این اے رپورٹ سے مجرم عابد علی کا جرم ثابت ہوا، جبکہ گاڑی سے حاصل کیے گئے خون کے نمونوں کا ڈی این اے بھی ملزم سے مطابقت رکھتا ہے۔ فرانزک شواہد نے استغاثہ کے مقدمے کو مزید مضبوط کیا اور شناخت پریڈ کے دوران دونوں ملزمان کی درست شناخت بھی ہوئی۔عدالت نے لکھا کہ ملزمان نے خاتون اور اس کے بچوں کو زبردستی گاڑی سے نکال کر سنگین جرم کا ارتکاب کیا، جو نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنا