جرم ثابت ہونے کی صورت میں مجرم کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے
لاہور(آئی این پی ) لاہور کے تھانہ غازی آباد میں ایک ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں دو انتہائی سنگین دفعات کا اضافہ کر دیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق، اب اس مقدمے میں اغوا کی دفعہ 365 بی اور زیادتی کی دفعہ 376 سیکشن 4 شامل کر لی گئی ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق، دفعہ 376 سیکشن 4 کے تحت جرم ثابت ہونے کی صورت میں مجرم کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔اس سے قبل مقدمے میں صرف عام زیادتی کی دفعہ 376 لگائی گئی تھی، تاہم اب کیس میں تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش اور فرانزک رپورٹ کے مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے